منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے متنازع قانون ختم کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کیچ کے لیے امپائرز کی جانب سے دیے جانے والے سافٹ سگنل کے متنازع قانون کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے قریب کھڑے ہونے والے وکٹ کیپرز کے لیے ہیلمٹ کا استعمال بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی ترمیم شدہ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اب کیچز کے حوالے سے کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کی صورت میں امپائرز آٹ یا ناٹ آٹ کا سافٹ سگنل دینے کے بجائے حتمی فیصلے سے قبل معاملہ براہ راست ٹی وی امپائر کے سپرد کردیں گے۔

اس تبدیلی کی تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی نے دی تھی جس کی ویمنز کرکٹ کمیٹی اور آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔سافٹ سگنل کے قانون کو انڈین پریمیئر لیگ میں دو سال قبل 2021 میں ہی ختم کردیا گیا تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں اس کا استعمال جاری تھا۔یہ قانون ایک عرصے سے متنازع بنا ہوا تھا کیونکہ فیلڈ امپائر کی جانب سے سافٹ سگنل دیے جانے کے بعد کوئی نتیجہ خیز ری پلے میسر نہ ہونے کے باوجود تھرڈ امپائر فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے تھے جس کی وجہ سے متعدد فیصلوں پر سوالات بھی اٹھائے گئے اور انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی اس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سارو گنگولی نے کہا کہ کمیٹی انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ سافٹ سگنل غیر ضروری ہے اور بعض اوقات کیچز کے معاملے میں مزید ابہام پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔اس کے علاوہ پلیئنگ کنڈیشنز میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے اور ان کھلاڑیوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا جن کے گیند لگنے کی صورت میں زخمی ہونے کا زیادہ امکان ہے۔اس طرح فاسٹ بالرز کا سامنا کرنے والے بیٹسمین اور اسپنرز پر وکٹوں کے قریب کھڑے ہونے والے وکٹ کیپر کے ساتھ ساتھ بلے باز کے قریب فیلڈنگ کرنے والوں کو بھی لازمی ہیلمٹ پہننا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…