بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ہائبرڈ ماڈل کے لیے گرین سگنل دے دیا، دونوں ممالک کو پہلا رائونڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی

بی سی سی آئی اور پی سی بی کا تاحال براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو دنوں میں دبئی میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے اندرونی اجلاس کے بعد حتمی اجلاس بلایا جائے گا، حتمی اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے، پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل کی منظوری لیکن یو اے ای بطور نیوٹرل وینیو مسترد ہونا قبول قابلِ ہو سکتا ہے۔پی سی بی کو لاجسٹک معاملات میں سری لنکا کی نسبت یو اے ای سستا نیوٹرل وینیو پڑے گا، دوسرے آپشن پر سری لنکا کے دمبولا اور پالیکیلے اسٹیڈیم بطور نیوٹرل وینیو استعمال ہو سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…