بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ دس میں سے پانچ میچوں میں بڑا سکور کرے گا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ رضوان اور بابر کی طرح کھیلیں جنہوں نے اسٹینڈرڈ ہائی کردیا ہے

بولنگ میں بھی تمام کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ ایسی گیم ہے جس میں آپ پیشگوئی نہیں کرسکتے، ہم لوگ ورلڈ کپ کو زیادہ دماغ پر لے لیتے ہیں، جب ورلڈ کپ آئے گا ہم پہلے کی طرح تیاری کریں گے، کھلاڑیوں کا سارا فوکس اگلے میچ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے کام کریں تو کامیابیاں ملتی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے اپنی کرکٹ پر زیادہ فوکس کروں۔فخر زمان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آ کر پاور ہٹنگ اور فٹنس بہتر ہوئی، 2016 میں میری جو تکنیک تھی اب وہ نہیں ہے، کافی عرصے سے اسکور نہیں ہوا تھا جس پر بہت محنت کی، پاکستان کے لیے جب بھی رنز کرتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو بھی کھیلا ہوں لیکن شاہین آفریدی کو کھیلنا مشکل ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…