ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2023ء کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟ نام سامنے آگئے

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023ء کے لئے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دولگاتار دو سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بلے باز اور کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔اسی طرح اسپن بولنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے تاہم انکے ہمراہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل رائونڈرز کیلئے طویل عرصے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون الرشید کے علاوہ سابق کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔ماضی میں آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوتا تھا تاہم رواں سال ورلڈکپ میں 15سے 16رکنی اسکواڈ کے اعلان کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…