ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھارت جائے گا یا نہیں ، نجم سیٹھی کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہیں جاسکتا۔بھارتی میڈیا پر دو ٹوک موقف دیتے ہوئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کہا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش سمیت ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا لیکن بی سی سی آئی بضد ہے کہ ہم نہیں مان رہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کرلیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کے لئے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کے لئے بھی ہوگا کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل ہیں، اسی طرح پاکستان کو انڈیا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایشیاکپ کے لئے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز بنگلہ دیش یا جہاں بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمجھتے ہیں وہاں کھیلنے کو تیار ہوجائے گا لیکن بھارت میں کھیلنا مشکل ہے۔دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی چراغ پا ہوگیا ہے اور رپورٹس چلائی جارہی ہیں کہ آئی سی سی گرین شرٹس کے ورلڈکپ بھارت میں نہ کھیلنے پر پابندی بھی عائد کرسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…