اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھاررتی فاسٹ بولر کی اہلیہ شوہر کو گرفتار کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں شوہر کے وارنٹ گرفتاری کے لیے بھارت کی سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف رجوع کیا ہے۔

محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں الزام لگایا ہے کہ محمد شامی ان سے جہیز کا مطالبہ اور زیادتی کرتے تھے۔حسین جہاں کی درخواست کے مطابق 29 اگست 2019 کو کولکتہ کی علی پور عدالت نے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔محمد شامی نے 9 ستمبر 2019 کو اس حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا، عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی کارروائی کو روکنے کا حکم تھا۔حسین جہاں نے اس حوالے سے کولکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ محمد شامی اور ان کی اہلیہ و سابق ماڈل حسین جہاں کے درمیان اختلافات مارچ 2018 میں سامنے آئے تھے، ان کی اہلیہ نے شامی اور ان کے گھر والوں کے خلاف شکایت کی تھی جس کے بعد شامی پر اقدام قتل سمیت 7 مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔بعد ازاں مارچ 2019 میں بھارتی پولیس نے محمد شامی کے خلاف تشدد سمیت جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔وسری جانب محمد شامی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کو بدنام کرنے کی مہم ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…