اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل: افغان کرکٹر اور گمبھیر کی کوہلی سے تلخ کلامی

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی پی ایل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21کے تحت لیول 2کے جرم کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے بھی اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کرلیا۔واضح رہے کہ لکھنو کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈ رویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے۔یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچا کروایا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…