اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سنچورین (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بائولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بائولرز کی

فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 25 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کیں، ان کے ساتھ فاسٹ بائولر حسن علی 24 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔’دوسرا’ کے موجد سابق قومی آف سپنر ثقلین مشتاق نے 28 میچز کھیل کر 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز 1ـ2 سے جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 شکار کیے، دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی اور تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے فخرزمان رن آئوٹ تنازع میں کوئنٹین ڈی کک کو قصور وار قرار دے دیا۔

شان پولاک نے کہا کہ پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی،اس وجہ سے وہ رن آئوٹ ہوئے تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بیٹسمین کی توجہ منتشر کرنے کے حوالے سے موجود قانون سے آگاہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ شان پولاک خود اس ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے ممبر تھے جس نے جعلی فیلڈنگ کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس حرکت پر کم سے کم 5 رنز کی پنالٹی عائد کرنے کی سفارش کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…