اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

میں مسلمان ہوں شراب کی تشہیر نہیں کر سکتا معین علی کا آئی پی ایل میں الکوحل کی تشہیر سے صاف انکار

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی کھلاڑی معین علی نے آئی پی ایل میں اپنی کٹ سے الکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی آل رائونڈر معین علی نے اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔ چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی

کی درخواست قبول کرتے ہوئے صرف ان کی کٹ سے الکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔آئی پی ایل 2021 میں چنائی سپر کنگز نے برطانوی آل رائونڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے الکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران الکوحل کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بابراعظم، اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے بھی الکوحل والی شرٹ پہننے سے منع کیا تھا۔ دریں اثنا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر معین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں معین علی نے جوروٹ کی معافی، ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے حوالے سے پیش گوئی کی اور پاکستانی ٹیم کو بھی ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارت کے

خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور بتایا تھا کہ وہ 10 دن بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد کہا کہ معین علی نے اپنی مرضی سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا، کھلاڑی کو اختیار ہے کہ بائیو سکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…