اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں پھر ٹکرانے کو تیار دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت میں قربت کا ذریعہ بننے لگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششوں کے بعد امید کی ہلکی سی کرن اس جانب اشارہ دے رہی ہے کہ اس سال روایتی حریفوں کے درمیان مختصر ٹی 20 انٹر نیشنل سیریز ہوسکتی ہے۔روزنامہ جنگ میں عبدالماجد بھٹی کی شائع خبر کے مطابق

پی سی بی کے ایک افسر سے جب کرکٹ ڈپلومیسی کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پہلے انکار کے بعد پھر اشارہ دیا کہ کرکٹ روابط کی بحالی کے سلسلے میں ہم سے براہ راست کسی نے بات نہیں کی ہے لیکن اشارے مل رہے ہیں۔ کہا گیا ہے تیاری رکھیں۔اس سلسلے میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہم بھارتی بورڈ سے اس بارے میں بات چیت میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی بی جے پی حکومت میں کرکٹ سیریز بحال ہوئی ہے۔یہ کوششیں وہی لوگ کررہے ہیں جن کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امن کے وسیع تر روڈ میپ میں کرکٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان 2012-13 میں آخر دو طرفہ سیریز بھارت میں ہوئی تھی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ سیریز قابل عمل ہوتی ہے تو بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیونکہ آخری بار پاکستان نے بھارت کا دورہ

کیا تھا۔نو سال قبل ہونے والی اس سیریز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں مقابلہ ہوتا رہا ہے۔ اس سال بھی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں ہونا ہے۔بھارتی میڈیا میں بھی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اس سال پاکستان اور بھارت کے درمیان

مختصر سیریز ہوسکتی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستانی ٹیم مسلسل مصروف ہے لیکن اگر دونوں حکومتوں کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلنے پر بریک ہوتا ہے تو تین میچوں کے لئے چھ دن کی ونڈو نکالی جاسکتی ہے۔دوسری جانب اس ماہ کی31اور اپریل کی پہلی تاریخ کو آئی سی سی میٹنگ ہورہی ہے جس میں بھارت نے آئی سی سی کو بتانا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں ، صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزوں اور سیکیورٹی کے بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…