سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا

23  مارچ‬‮  2021

لاہور (این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوورنر ہاس لاہور میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ

امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔ عبدالقادر 63 برس کی عمر میں 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ان کو ستارہ امتیازدینے کا اعلان کیا گیا تھا۔عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا، آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن نے ان سے لیگ اسپن آرٹ کے گر سیکھے ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے عبدالقادر کے مشوروں سے اس فن میں مہارت پائی،عبدالقادر نے اپنا فن سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکھانے میں دن رات ایک کیا، عثمان قادر ان کی زندگی میں تو پاکستان کی جانب سے نہیں کھیل سکے تاہم ان دنوں وہ قومی اسکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ عثمان قادر اور ان کے بھائی سلمان قادر نے حکومت کی جانب سے والد کی اس عزت افزائی پر شکریہ اداکیاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…