بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی ٹیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، 100ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)جنوبی افریقا کو فائنل میں شکست دینے والی پاکستانی ٹیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔گرین شرٹس 100ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر کامیابیوں کی سنچری مکمل کی۔ٹی ٹوئنٹی کے اس سفر میں پاکستان نے 99 میچز

مقررہ اوورز میں جیتے جب کہ ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں جیتا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فائنل ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں محمد نواز نے ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ اگلے اوور میں اسپنر نے جے جے اسمٹس کا بھی کام تمام کردیا۔جینمین ملان اور پائٹ وین بلجون نے اسکور 41 تک پہنچایا، بلجون نے حسن علی کو لگاتار تین چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر حسن نے انہیں بولڈ کر دیا۔اس موقع پر اسپنر زاہد محمود کو بالنگ کے پاس لایا گیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی کپتان کو گولڈن ڈک پر شکار کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 27 رنز بنانے والے ملان کو بھی چلتا کردیا۔اگلے اوور میں عثمان قادر نے ایندائل فلکوایو کو بھی چلتا کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔زاہد محمود نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوین پریٹوریس کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔65 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی بساط جلد ہی لپٹ جائے گی لیکن ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور

بیجورن فورٹئین کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، بیجورن 10رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ جنوبی افریقہ کی اچھے اسکور تک رسائی بھی یقینی بنائی۔جارح مزاج بلے باز نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکوں سمیت 25 رنز

بنائے اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔محمد رضوان اور حیدر علی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اور پہلی وکٹ 51 رنز پر گری۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور اسکور کو 73 رنز تک

پہنچایا۔کپتان بابر اعظم نے 44 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میچ اور سیریز میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حارث رئوف، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی جگہ آصف علی، حسن علی اور پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر بیجورن فورٹوئین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…