اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بورڈ حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، سلیم ملک حق میں بول پڑے

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے، پرفارمنس بہت اچھی تھی، کرکٹ بورڈ والے حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ٹیم میں سینئرز کا ہونا بہت ضروری ہے، سینئرز کو ایک دم سے نظرانداز کرکے جونیئرز کو

ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہیے۔سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کون نہیں کرنا چاہتا، ہم بھی پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، یہ توکرکٹ بورڈ دیکھے کہ ہمیں کوئی ذمہ داری سونپنی ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ والے تجربہ کار محمد حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوئی باتوں سے فرق نہیں پڑتا،کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا، پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔مصباح نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا، کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی،کوشش یہی ہوگی کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہ دہرائیں۔مصباح نے کہا کہ جنوبی افریقا ایک بہترین ٹیم ہے اور فائٹ بیک کر سکتی ہے، کوشش یہی ہوگی کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا آخری دن اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا ناانصافی ہے، حسن کم بیک کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…