ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

میچ شروع ہونے سے پہلے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو بڑا پروٹوکول مل گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020 |

شیخوپورہ (این این آئی) پاکستان کا دورہ کرنے والے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیاگیا اور اس بارے میں وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ ان کی

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پنجاب پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ زمبابوے ٹیم کے قیام کے دوران متعلقہ ہوٹل کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے اور ٹیم کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں اور پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے میچوں کا انعقاد سٹیڈیمز کو بند کروا کر کیا جائے گا اور ٹیم کے ساتھ آنے والے غیر ملکی وفود کی بھی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچوں کے موقع پر سول انتظامیہ کی معاونت پاک فوج کے جوان اور رینجرز بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…