ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاور پی ایس ایل کی میزبانی کریگا یا نہیں؟ پی سی بی نے حتمی اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے سے معذرت کرلی۔ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے بعد حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم بھی بروقت مکمل نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے سے معذرت کرلی ۔

جبکہ فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے پشاور کو بھی میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کے لیے منصوبہ شروع کیا گیا لیکن منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ناممکن قراردیا گیا تاہم وزیراعلی محمود خان کی خواہش پر پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کو توسیع دینے پر کام شروع کیا گیا لیکن پی سی بی کی ٹیم کے معائنے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے لیے آئی سی سی کے شرائط مکمل نہ ہونے پر پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی نہیں دی جاسکتی، اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن مصروفیات کے باعث جواب نہ مل سکا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی تیاری کے لیے کم وقت رہ گیا ہے اور پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہ ہوسکا اس لیے اگلے پی ایس ایل کی میزبانی پشاور کو نہیں مل سکتی اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل غیر ملکی ٹیموں کو بتانا ہوتا ہے کہ کن کن شہروں میں میچوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، آئی سی سی کی شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں جبکہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لینا ہوتا ہے اس لیے پشاور میں انتظامات مکمل ہونے کے باعث پی ایس یل کی میزبانی ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…