ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل اور سیمی فائنلز بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور میں ہونے والے بقیہ میچز بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد

آج اور ہفتے کو ہونے والے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں تماشائی نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز بھی بند اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تین میچز 15، 17 اور 18 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 15مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوگا۔بورڈ کے مطابق لاہور کے میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز سے ہوگی جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…