جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق ہو گئی، مذاق میں رپورٹرز کو کیا کرکے ڈرایا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے فرانسیسی باسکٹ بال کے کھلاڑی روڈی گوبرٹ نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران وائرس کا مذاق اڑایا تھااور حیران کن بات ہے کہ روڈی گوبرٹ میں اب خود بھی اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے باسکٹ بال میچز سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران روڈی گوبرٹ نے کورونا وائرس کا مذاق بناتے ہوئے سامنے رکھے تمام مائیکس کو ہاتھ لگایا جس سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں موجود رپورٹرز کو ہنستے ہوئے ڈرانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں بھی کورونا ہوسکتا ہے جس کے بعد سے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ٹیسٹ کے بعد اس وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی۔بعدازاں این بی اے کی جانب سے اس میچ کو فوری روک دیا گیا جبکہ باسکٹ بال کی مکمل ٹیم کو قرنطینہ کیا گیا۔علاوہ ازیں این بی اے نے باسکٹ بال سیزن کے تمام میچز کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردیا۔دوسری جانب روڈی گوبرٹ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں مداحوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جبکہ بتایا کہ جب سے ان میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کافی ڈرے ہوئے اور شرمندہ ہیں۔روڈی گوبرٹ نے اپنی پوسٹ میں کورونا کا مذاق اڑانے پر عوام سے معافی مانگی اور واضح کیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایسی حرکت کرتے وقت خود اس بیماری میں مبتلا تھے۔انہوں نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ لاپروا تھے اور انہیں اْمید ہے کہ لوگ ان کی مثال سے سیکھیں اور اس وائرس کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں۔روڈی گوبرٹ کے بعد این بی اے کے ایک اور باسکٹ بال کھلاڑی ڈونوون مچل میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق روڈی گوبرٹ باقی تمام باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ لاکر رومز میں موجود تھے اور وہیں سے ڈونوون مچل بھی متاثر ہوئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…