جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

10 کھلاڑیوں اور ایک کو چ کی جانب سے  پاکستان سپر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے رو زمعمول کے مطابق تمام ٹیموں کے مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا ، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ لہٰذا ملتان سلطانزاور پشاور زلمی کاشیڈول میچ آج رات 8 بجینیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔یہ میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا جہاں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص

افرادکو شرکت کی اجازت ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو خواہش کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی گئی۔اب تک جن کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 چھوڑ کر جانے کی تصدیق کی ہے ان میں کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، ملتان سلطانز کے رائیلی روسو اور جیمز ونس، پشاور زلمی کے ٹام بنٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون، کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملزشامل ہیں۔ قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گااور اس دوران وہ تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہے گا۔تاحال کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔تاحال پاکستان کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پی سی بی اور تمام ٹیموں کے مالکان نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کااعتماد اور یقین پی سی بی کے لیے سب سے اہم ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مزید کہاکہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فی الحال 10 کھلاڑیوں اور ایک کو چ کی

جانب سے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں فلائیٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے۔وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گا، دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح پی سی بی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور ایونٹ کے شرکاء  کی حفاظت اور صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…