ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں بڑی تبدیلی فائنل کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کی پیشکش کر دی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز معمول کے مطابق تمام ٹیموں کے مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا جس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا ہے۔پی ایس ایل 2020 شیڈول کے

مطابق جاری رہے گی اور ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا شیڈول میچ آج رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔یہ میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا جہاں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی کھلاڑی واپس اپنے ملک جانا چاہتے وہ جا سکتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہو گی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گا اور اس دوران وہ تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہے گا تاہم اب تک کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق 9 غیر ملکی کھلاڑی پہلی دستیاب پرواز سے اپنے وطن جا رہے ہیں جن میں پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، لیام ڈاسن اور لیوس گریگری، لیام لیونگسٹن اور بریتھ ویٹ، کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز جب کہ ملتان سلطانز کے رائیلی روسو اور جیمز ونس شامل ہیں۔ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی، فی الحال کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، اگر بعد میں صورتحال بدلی تو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔پشاور زلمی کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا

فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پر ہی چھوڑ دیا ہے۔ زلمی مینجمنٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کواپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ

کھلاڑیوں کا اعتماد اور یقین پی سی بی کے لیے سب سے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک 10 غیر ملکی کھلاڑی اور ایک کوچ کی جانب سے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے۔وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کویقینی بنائے گا، دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح پی سی بی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا

اور ایونٹ کے شرکاء کی حفاظت اور صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کیا گیا ہے اسی لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج ہونے والا میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔دوسری جانب پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا نیا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،نئے شیڈول میں پلے آف مرحلے کی بجائے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں سیمی فا ئنلزکھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اب 18مارچ کوہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…