ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا‘‘جو غیر ملکی کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں تو وہ جا سکتے ہیں ،پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کی پیشکش

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کی پیشکش کر دی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز معمول کے مطابق تمام ٹیموں کے مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا جس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی اور ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا شیڈول میچ آج رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔یہ میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا جہاں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی کھلاڑی واپس اپنے ملک جانا چاہتے وہ جا سکتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہو گی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گا اور اس دوران وہ تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہے گا تاہم اب تک کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق 9 غیر ملکی کھلاڑی پہلی دستیاب پرواز سے اپنے وطن جا رہے ہیں جن میں پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، لیام ڈاسن اور لیوس گریگری، لیام لیونگسٹن اور بریتھ ویٹ، کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز جب کہ ملتان سلطانز کے رائیلی روسو اور جیمز ونس شامل ہیں۔ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی، فی الحال کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، اگر بعد میں صورتحال بدلی تو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

پشاور زلمی کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پر ہی چھوڑ دیا ہے۔ زلمی مینجمنٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کو

اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کا اعتماد اور یقین پی سی بی کے لیے سب سے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک 10 غیر ملکی کھلاڑی اور ایک کوچ کی جانب سے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے۔وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو

یقینی بنائے گا، دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح پی سی بی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور ایونٹ کے شرکاء کی حفاظت اور صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کیا گیا ہے اسی لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج ہونے والا میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…