اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا خدشہ ،کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز کا انعقاد بھی خطرے پر پڑ گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کراچی میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کے بعد کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز کا انعقاد بھی خطرے پر پڑ گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان کے مطابق تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی ون ڈے کپ کے میچز بھی کراچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کئے جاسکتے ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے یکم اپریل اور ٹیسٹ 5 اپریل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈولڈ ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ان میچز کا انعقاد کراچی میں مشکل نظر آرہا ہے ۔وسیم خان نے کہا کہ عوام کی زندگی اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت نے پی سی بی کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈولڈ میچز بغیر تماشائیوں کے کرائے جائیں، سندھ حکومت کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے ہم نے میچز بغیر تماشائی کرانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کپ کے میچز بھی 25 مارچ سے کراچی میں ہورہے ہیں ممکن ہے کہ اس حوالے سے بھی کوئی فیصلہ کیا جائے۔یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم کو دورہ پاکستان کے تیسرے مرحلے میں 29 مارچ کو کراچی پہنچنا ہے، جہاں یکم اپریل کو واحد ون ڈے شیڈول ہے جبکہ ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے دورے کا جلد ہی جائزہ لیں گے، ہم قدم درقدم آگے بڑھیں گے اور اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کیسزکی وجہ سے پی سی بی سندھ حکومت سے بنگلادیشی ٹیم کے ٹور پر بھی رابطے میں ہے، پی ایس ایل میچز کے بعد اس معاملے کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں شیڈول آئندہ میچز کے سلسلے میں 17مارچ کے بعدکسی بھی وقت باقاعدہ اجلاس متوقع ہے، جس میں پاکستان ون ڈے کپ اور بنگلادیش کے ساتھ ایک ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کی میزبانی برقرار رکھنے، منسوخ کرنے یا کسی اور شہر منتقل کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…