ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایچ بی ایل پی ایس ایل ،خالی اسٹیڈیم میں میچ کرانے کااعلان  پی سی بی کے کتنے کروڑوں ڈوب کا امکان پیدا ہو گیا ؟

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کراچی میں ہونے والے باقی میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ حکومت کی سفارش پر پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول بقیہ میچز خالی

(تماشائیوں کے بغیر) نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ میچز سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے سینٹرل ریونیو پول میں کم از کم 100 ملین پاکستانی روپے کی آمدنی کی توقع تھی تاہم اب پی سی بی اس سے محروم ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹکٹوں کی فروخت، میزبانی اور دیگر برینڈ ایکٹی ویشن کی مد میں حاصل ہونا تھی۔ذرائع نے بتایاکہ اب پی ایس ایل کے سینٹرل پول کا یہ نقصان پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کو پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق برداشت کرنا ہوگا۔ فارمولے کے مطابق سینٹرل پول میں پی سی بی کا حصہ 30 فیصد ، 6 فرنچائزز (اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز) کا مشترکہ حصہ 70 فی صد ہوتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ 3 میچز اور ایک پلے آف میچ اب خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے خدشہ ہے کہ اگر پنجاب میں بھی اس طرح کے معاملات رہے تو پی سی بی کا نقصان مزید بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ،ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…