کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے آج ہونے والے میچ کے بعد دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے کہ میچز بغیر شائقین کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان
کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں آج ہونے والے میچ میں تو شائقین موجود ہیں تاہم کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم میچز کروا رہے ہیں، مزید رسک نہیں لے سکتے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے عملدرآمد کرائیں۔