ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاور زلمی کے ستارے گردش میں ! لاہورقلندرز سے میچ ہارنے کے بعد ایک اور بری خبر سنا دی گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) منگل کے روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 24ویں میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق میں شامل یہ شق بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔یہ واقعہ میچ کے دوران پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے ردعمل کا اظہار کیا جو بیٹسمین کو اشتعال دلا سکتا تھا۔اس دوران سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کے باعث پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے خلاف کارروائی پی سی بی کے ضابطہ اخلاق برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت کی گئی ہے۔اگر پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے جرم کی مرتکب پائی جاتی ہے تو پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور مائیکل گف ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائرناصر حسین نے دلبر حسین اور پشاور زلمی کی ٹیم پر چارجز عائد کیے۔جس پر میچ ریفری محمد انیس نے کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…