کورونا وائرس، پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

10  مارچ‬‮  2020

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے متعلق سندھ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں 12مارچ سے شروع ہوگا جس کے تحت شہر میں پانچ میچز شیڈول ہیں تاہم شہر قائد میں پی ایس ایل کے

میچز رپورٹ ہونے کے بعد ایونٹ کے بقیہ میچز کا شہر میں انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت سندھ نے عوامی اجتماعات کے ایونٹ سے گریز کرنے کی تجویز دی ہے۔ترجمان پی سی بی نے بتایاکہ سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں اور صوبائی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسی پر عمل کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اب تک پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہی شیڈول ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے اجتماعات پر پابندی اور اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز دے دی۔9 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9کیسز کراچی میں سامنے آئے تھے جس کے بعد صوبائی سطح پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 اور ملکی سطح پر تعداد 16 ہوگئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…