ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بین ڈنک کی جارحانہ بلے بازی، قلندرز کی شاندار فتح

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے روایتی حریف کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 23ویں گروپ میچ میں بین ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلادی۔لاہور قلندرز نے بین ڈنک اور سہیل اختر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 188 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توکراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان ایک بار پھرحریف بالرزپر اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے۔ وہ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس ہیلز نے کریز سنبھال لی۔ 48 گیندوں پر 80 رنز بناکر ناقابل شکست رہنے والے ایلکس ہیلز نے دوسری وکٹ کے لیے بابراعظم اور پانچویں وکٹ کے لیے چیڈوک والٹن کے ہمراہ بالترتیب 60 اور93 رنز کی شراکت قائم کی۔بابراعظم38 اور چیڈوک والٹن 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس دوران کیمرون ڈیلپورٹ 15 اورافتخار احمد 1 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے معاذ خان نے دو اورسلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھرمیزبان ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ فخر زمان صفر اور محمد حفیظ 16 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔8.2 اوورز میں 50 رنز پر ابتدائی 2وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سہیل اخترنے بین ڈنک کے ہمراہ جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا۔ بین ڈنک نے نوجوان اسپنر عمر خان کو 2 اوورز میں 4چھکے لگانے کے بعد تجربہ کار اسپنر عماد وسیم کو ایک اوور میں 3 چھکے اور چوکا جڑ کر میچ میں سنسنی پھیلا دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 65 گیندوں پر 140 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ بین ڈنک نے 40گیندوں پر 99 اور سہیل اختر نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دھار ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ تیسری وکٹ کی سب سے بہترین پارٹنرشپ ہے۔میچ میں 12 چھکوں اور 3چوکوں کی مد د سے 99رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ کسی بھی بلے باز کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ لیگ کی تاریخ میں اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ چھکے بین ڈنک نے لگائے تھے۔ انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں 10 چھکے جڑے تھے۔میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ایک روز آرام کے بعد10 مارچ بروز منگل کولاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام 7 بجیقذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…