اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ پہلی بار اتنی سیکورٹی دیکھ کرلگا صدریاوزیراعظم ہوں‘‘ پشاور زلمی اتنا مقبول برانڈ کیسے بنا؟ میرا عمران خان کا کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ۔۔ سیکورٹی انتظامات دیکھ کر ششدر رہ گیا یہ سب میں نے اپنے لئے پہلی بار دیکھا تھا، مزید کیا کہا ؟ جانئے

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نےکہاہےکہ پہلی بار اتنی سیکورٹی دیکھ کرلگا صدریاوزیراعظم ہوں، پاکستان کے کھانے بہت مزیدارہیں، کابلی پلاؤ اور شنواری روسٹ مجھےبہت پسند ہے جبکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہاہےکہ خواہش تھی شاہد آفریدی رواں پی ایس ایل میں ہمارا حصہ ہوتے تاہم اگروہ آئندہ سال ہمیں جوائن کرنا چاہیںتو ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے۔

نجی ٹی چینلجیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ‘‘ میں ہیڈ کوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کے پاکستانی مجھے ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارتے ہیں میں مشکور ہوں پی ایس ایل اور پشاور زلمی کا مجھے پاکستان میں بہت عزت ملی اور میں یہاں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں ،پی ایس ایل کے تمام میچز یہاں ہورہے ہیں یہاں کرکٹ کو بہت مقبولیت حاصل ہے اور جنون پایا جاتا ہے مگر یہاں بین الاقوامی کرکٹ معطل تھی میں تھوڑی بہت پشتو بول سکتا ہوں اورجو کچھ سیکھا ہے وہ جاوید آفریدی سے سیکھا ہے ۔شاہد آفریدی جو ایک بڑا کرکٹ اسٹار ہے اور اس کے بیشمار مداح ہیں انہوں نے میرا بہت خیر مقدم کیااور دیگر غیر ملکی کرکٹرز کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا اور ہم آپس میں گھل مل گئے جیسے ایک خاندان ہولوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پشاور زلمی اتنا مقبول برانڈ کیسے بنا؟میر اجواب ہوتا ہے کہ ہم شروع دن سے ایک خاندان کی طرح ہیں دوسری فرنچائز میں دیکھیں تو ان کے مالکان معاملات پر قابض نظر آتے ہیں جبکہ جاوید آفریدی کرکٹ معاملات میں خود کو پیچھے رکھتا ہے، ان کا خیال ہے کہ کرکٹرز اور کوچ خود اپنے فیصلے کریں اور میں سمجھتا ہوں کے ہر ٹیم میں ایسا ہونا چاہئے۔ عمران خان ایک عظیم کرکٹر اور لیجنڈ ہیں میرا اور عمران خان کا کوئی موازنہ نہیں۔جب بھی عالمی کھلاڑی یہاں کرکٹ کھیلنے آئیں گے وہ یہاں کی سیکورٹی دیکھ کر خوش اور مطمئن ہوجائیں گے پاکستان دنیا میں کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے یہاں کرکٹ کے چاہنے والے بے شمار ملیں گے جنہیں کرکٹ کا جنون ہے یہاں انتظامات بہترین ہیں یہ پی ایس ایل کی جیت ہے بلکہ پاکستانیوں کی جیت ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…