جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز میدان کے سکندر ٹھہرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 99رنز کا ہدف 49 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ تجربہ کار اسپنر سمت پٹیل کی شاندار بالنگ کی بدولت مہمان ٹیم کے ابتدائی چھ بلے باز محض 6 اوورز میں 21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جیسن رائے6، شین واٹسن صفر، احمد شہزاد 9، کپتان سرفراز احمد 1جبکہ اعظم خان اور بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل نے 4 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹہ میں 5رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میڈین اوور بھی شامل ہے۔آٹھویں نمبر پر میدان میں اترنے والے سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے حریف بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے پہلے محمد نواز اور پھر زاہد محمود کے ہمراہ بالترتیب 29 اور 34 رنز کی شراکت قائم کرکیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 90 کے پار لگایا۔سہیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 32 رنزکی اننگز کھیلی۔ زاہد محمود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران فواد احمد4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزان راجہ نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور سہیل اختر پرمشتمل لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ فخر زمان 20 اور سہیل اختر5رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور بین ڈنک کے درمیان68 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 11.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد حفیظ 39ا ور بین ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار بالنگ کرنے پر سمت پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج آٹھ مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 2میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…