ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے  سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کی سرزنش کی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کمیٹی ارکان کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ سمی الحسن برنی پر نکالتے ہوئے کہا کہ

آپ کی وجہ سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ کیمرا مینوں کو میڈیا باکس سے کیوں نکالا گیا جس پر میڈیا ہیڈ نے کہا کہ میڈیا باکس میں جگہ کم تھی اس وجہ سے کیمرا مینوں کو رسائی نہیں دی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کیمرا مین سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں بھی میڈیا باکس میں تھے،جگہ پہلے تھی پی ایس ایل کے میچز میں  کیسے کم ہوگئی۔ انہوں نے میڈیا ہیڈ سمی برنی کو سختی سے میڈیا کے ساتھ معاملات فوری ٹھیک کرنے کا حکم دیا۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…