بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

معین علی نے اذان کی آواز سن کر کھیلنا بند کر دیا،ملتان سلطانز کے آل رائونڈر نے جماعت کی امامت کی اور دوبارہ پریکٹس کا آغاز کیا،ویڈیو وائرل

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا جادو کرکٹ شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کرکٹرز کی جانب سے بھی خوب محنت کی جا رہی ہے۔قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ جاری تھا کہ ایسے میں ٹریننگ کے دوران اذان کی آواز سنائی دی جس پر باقی

کھلاڑیوں نے تو کھیل جاری رکھا مگر معین علی اذان سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے۔معین علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معین علی اذان کی آواز سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے اور اذان ختم ہونے کے بعد انہوں نے گرائونڈ کے ہی ایک جانب مغرب کی نماز کی امامت کی جس میں مشتاق احمد بھی شریک ہوئے اور دوبارہ کھیل کی جانب لوٹ کر اپنی پریکٹس کا آغاز کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…