پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، جگری دوست حسن اور شاداب کا ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)20فروری سے پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ایچ بی ایل پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگاجس کے لیے نا صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کرکٹر بھی پر جوش ہیں۔ٹوئٹر پر ایسا ہی ایک مکالمہ جگری دوست حسن علی اور شاداب کے درمیان بھی دیکھنے میں آیا ہے جس میں وہ ایک دوسرے کو چیلنج کرتے دکھائی دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ بحث کا آغاز حسن علی کی جانب سے کیا گیا۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی کِٹ کا رنگ یعنی پیلے رنگ کو اسلام آباد کے لال رنگ پر فوقیت دی۔ حسن علی نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شدید مذاق کے موڈ میں ہیں۔حسن علی کی جانب سے بس اس ٹوئٹ کا انتظار تھا کہ شاداب بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی 2 ٹرافیز پشاور زلمی کی جیتی گئی ایک ٹرافی پر بھاری ہے۔اس پر حسن علی کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں اس بار 2-2 کردیں گے تاہم انہوں نے زیادہ علامتی یعنی گریٹر دین یا اس کے جواب میں شاداب نے دوست حسن علی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 2جواب دینے اور دوست سے تفریح کرنے کی اس دوڑ میں حسن علی بھی خوب جواب دیتے رہے اور شاداب کو فوراً یاد کروادیا کہ انہوں نے ایک ہی جیتی ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں شاداب اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں تھے۔شاداب نے حسن کو جواب دیا کہ اس میں تمہیں ہی ہرایا تھا، اس کے جواب میں حسن نے لاجواب ہوجانے والی ایموجی کا استعمال کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں کی اس دلچسپ گفتگو سے ان کے مداح اور کرکٹ شائقین خوب محظوظ ہوئے۔حسن علی نے شاداب کے ہمراہ پریکٹس کے بعد لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگ فرنچائز کی وجہ سے منقسم ہیں لیکن کرکٹ کی وجہ سے متحد ہیں۔پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…