ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ  کتنے لاکھڈالرز میں نیلام ہو گئی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کہاں خرچ کی جائے گی ؟ جانئے

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

سڈنی( آن لائن )آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو آسٹریلوی ڈالرز(تقریبا 7لاکھ امریکی ڈالرز) میں نیلام ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے1992سے2007کے دوران 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے 50سالہ شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کیا گیا۔شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی

رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ نیلامی ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…