پاکستان سے زیاد ہ اس وقت بھارت سکیورٹی رسک ،بنگلادیش کو ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک اعلان

23  دسمبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئر مین احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اب ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا، بنگلادیش کو ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔

سرلنکا کے دورہ پاکستان کے دوران دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آمد سے پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دنیا میں یہ پیغام گیا ہے کہ اب پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے،سری لنکا کا پاکستان آکر ٹیسٹ میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے جب کہ راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان نہ آنیکی کوئی وجہ نہیں ڈھونڈیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر بنگلادیش کی ٹیم نہیں آئی تو معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ میں بھی جاسکتا ہے لیکن فی الحال بات چیت جاری ہے اس لیے مزید تبصرہ نہیں کرسکتے،اس وقت پاکستان سے زیادہ بھارت سکیورٹی رسک ہے ۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں کسی کی مداخلت شامل نہیں۔ میرا خود سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں عمل دخل نہیں ہے۔74سالہ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ بعض لوگ انہیں زیادہ عمر ہونے کا طعنہ دیتے ہیں لیکن وہ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس وقت بھی اتنے فٹ ہیں کہ پہاڑ چڑھ سکتے ہیں،ان پر تنقید ضرور کی جائے لیکن حقائق جاننا بھی لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ کافی عرصے تک منسلک رہے اس لیے جو ممالک کہتے ہیں کہ وہ سیکورٹی خدشات پر یہاں نہیں انا چاہتے تو وضاحت دیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…