ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اظہرعلی کی ٹیسٹ کپتانی پر گہرے بادل چھا گئے ،سری لنکا سے سیریزمستقبل کا فیصلہ کریگی،ممکنہ طور پر نیا کپتان کون ہوگا؟نام سامنے آگیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )اظہر علی کے براجمان ہوتے ہی ٹیسٹ قیادت کی کرسی ہلنے لگی، سری لنکا سے سیریز مستقبل کا فیصلہ کریگی، نتائج اور انفرادی کارکردگی اچھی نہ رہی تو بابر اعظم کیلئے راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ برس 19 فروری کو35 ویں سالگرہ منانیوالے اظہر علی پر قسمت اچانک مہربان ہوئی، مینٹور مصباح الحق کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ بنتے ہی انکا ستارہ چمک اٹھا اور گذشتہ کچھ عرصے سے غیرمعیاری کارکردگی کے باوجود انھیں کپتانی سونپ دی گئی ،اظہرآسٹریلیا سے سیریز میں بطور بیٹسمین اور کپتان ناکام رہے،75 ٹیسٹ میں 5731رنز بنانیوالے اظہر علی سیریز میں15.50 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے جبکہ گذشتہ 2 برس سے انکی کارکردگی کا معیار خاصا پست رہا ہے۔آسٹریلیا میں کارکردگی نے ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی حکام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد مناسب آپشن نظر نہ آنے پر مصباح نے کپتانی کیلئے اظہر کا نام تجویز کیا تھا، مگر حالیہ دونوں ٹیسٹ میں وہ متاثر نہیں کر سکے،اب سری لنکا سے سیریز ان کیلئے آخری موقع ہوگی، اگر نتائج اچھے نہ رہے تو نہ صرف قیادت بلکہ ٹیم میں جگہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں، شان مسعود پہلے سے حکام کی نظروں میں موجود مگرانکی کارکردگی بڑی ذمہ داری سونپنے سے روک رہی تھی اورماضی میں غیراعلانیہ نائب کپتان کی ذمہ داری نبھانیوالے اسد شفیق پر حیران کن طور پر اب اس حوالے سے غور ہی نہیں ہوتا، بورڈ میں اس حوالے سے اتفاق پایا جاتا ہے کہ بابر اعظم کو تھوڑا تجربہ حاصل ہونے پر مختصر طرز کی طرح ٹیسٹ میں بھی قیادت سونپ دی جائے، اظہر علی اگر مطلوبہ نتائج نہ دے سکے تو بابراعظم کو ہی کپتان بنا دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…