پشاور( این این آئی)سکواش کے سابق ورلڈ چمپئن جان شیر خان نے ملک بھر میں کامیاب 33 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد پر وزیراعلیٰ محمود خان‘سابق چیف سیکرٹری سلیم خان‘ موجودہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز‘سیکرٹری سپورٹس کامران رحمان ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک‘صدر پی او اے لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن‘سابق صوبائی وزیر و نائب صدر پی او اے سید عاقل شاہ اور سیکرٹری ذوالفقار بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو سال بعد کے پی میں نیشنل گیمز کی میزبانی کا شرف حاصل ہونا بڑا اعزازہے جس پر کے پی کے عوام بھی مبارکباد کے
مستحق ہیں ‘انہوں نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود‘بریگیڈئر جواد طارق‘سی سی پی او پشاور سمیت دیگر شکصیات کو بھی مبارکباد پیش کی ‘انہوں نے کہا کہ گیمز بہترین ماحول میں منعقد ہوئیں جس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ 34 ویں قومی کھیلوں کی میزبانی بھی پشاور کو ہی دی جائے انہوں نے قومی کھیلوں میں پاک آرمی کی جیت پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ‘رنر اپ واپڈا کے جنرل مزمل اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی سکواش اور دیگر کھیلوں کی سپورٹ پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔