جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،اظہر علی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ قومی ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم بھی کر سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے برسبین میں شروع ہو گا۔ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے گابا میں ٹریننگ کی اور دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اظہر علی کی پریس کانفرنس میں بھی نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کی بھرمار ہو ئی جس پر کپتان نے نسیم شاہ کے ٹیسٹ الیون میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین جبکہ مجموعی طور پر نویں کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔کپتان اظہر علی نے کہا کہ نسیم شاہ کی ویڈیوز تو بہت دیکھی تھیں لیکن پہلی مرتبہ نسیم شاہ کو سینٹرل پنجاب کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور پھر قائداعظم ٹرافی میں نسیم شاہ میرے ساتھ سینٹرل پنجاب کی طرف سے چار پانچ میچز بھی کھیلا۔اظہر علی نے بتایا کہ نسیم شاہ میں اسپیڈ تو ہے ہی لیکن وہ مہارت اور ٹمپرامنٹ کے ساتھ بولنگ کرتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ نسیم شاہ بہت جلد بیٹسمینوں کو جان جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہے اور امید ہے کہ اس کا انٹرنیشنل کرئیر بھی اچھا اور طویل ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تیز بولرز پیدا کیے ہیں تاہم چار پانچ برسوں سے فاسٹ بولرز نہیں آرہے تھے، اب نوجوان بولرز کی شکل میں بہت تیز بولرز آگے آرہے ہیں اور انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے۔کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہوم ٹیم کو ہمیشہ ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آگے بڑھنے کے لیے اور منوانے کے لیے دوسرے ممالک میں آکر سیریز جیتنا بہت ضرور ی ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم نے یہاں پہلے بھی اچھی کرکٹ

کھیلی ہو ئی ہے، اچھا کھیل کر ہارے ہوئے ہیں، مختلف وقفوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ٹیم میں صلاحیت ہے، کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں اور ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل ہیں، وہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے۔اظہر علی نے کہا کہ ہم اعتماد کے ساتھ یہاں کھیلنے آئے ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

اور اگر چیلنج قبول کر لیا جائے تو آسانی ہو تی ہے، دونوں ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ میچ نہ ہاریں۔انہوں نے کہا ہمیں علم ہے کہ آسٹریلیا ہر طرف سے آگے آنے کی کوشش کریگا لیکن ہم بھی جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سات برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں، ان کے ساتھ کھیلے ہوئے ہیں، ان کی سوچ اور آئیڈیاز نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری ٹیم کے لیے بہت اچھے ہیں۔ پاکستان میں ٹیسٹ

کرکٹ کی واپسی اور ایک عرصہ تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ شائقین اور کرکٹرز ہوم گراؤنڈز پر کرکٹ نہ ہونے کو مس کرتے ہیں، کرکٹ ہو رہی ہے اور ایک ماہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ہوم گراونڈز پر کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کے لیے آرہی ہے جو بہت زبردست ہے، ٹیسٹ کرکٹ ینگسٹرز کو متاثر کرے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…