لاہور(این این آئی) سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفرزازاحمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق بارباریہ کہہ رہے ہیں کہ سرفرازاحمدکی کاکردگی بہترنہیں رہی اوراظہرعلی کو کارکردگی کی بناپرقومی ٹیسٹ ٹیم کاکپتان بنایاگیاہے ۔لیکن اگر2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں کی بیٹنگ پرفارمنس دیکھی جائے تو سرفرازاحمد کی کارکردگی اظہرعلی سے بہت
بہتررہی۔سرفرازاحمد نے2019ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں28کی اوسط سے 112رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاںشامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور56رنزہے۔اظہرعلی نے2019ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں5.75کی اوسط سے 23رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور15رنزہے۔اس لئے اگردیکھاجائے توسرفرازاحمدنے اظہرعلی سے بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیالیکن نہ معلوم وجوہات کی بناپر سرفرازاحمد کوکپتانی سے ہٹا کر اظہرعلی کوکپتان بنوادیاگیا۔