سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،نماز جنازہ و تدفین (آج ہفتہ )کو لاہور میں ہوگی‎

6  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر،گلگی ماسٹر عبدالقادردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، عبد القادرکو اچانک سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔بتایا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کو گزشتہ رات اچانک دل میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی عبد القادر انتقال کر چکے تھے۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کوپیدا ہوئے۔ انہوں نے چیف سلیکٹر سمیت پی سی بی میں متعدد عہدوں پر کام کیا۔عبد القادر نے اپنے کیریئر کا آغاز 14 دسمبر 1977 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ 6 دسمبر 1990 کو کھیلا۔ پہلا ون ڈے انہوں نے 11 جون 1983 کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا، اپنا آخری ون ڈے سری لنکا کیخلاف 2 نومبر 1993 کو کھیلا۔عبدالقادر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے چار بیٹے رحمان قادر، عمران قادر، سلیمان قادر اور عثمان قادر ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی کی شادی قومی کرکٹر عمر اکمل سے ہوئی۔عبد القادر کے بھائی علی بہادر بھی 1987-88 میں 10 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے قومی کرکٹرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مرحوم عبدالقادرنے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اُن کی پاکستان کے لیے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…