ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مشتاق احمد نے پاکستان کی لنکا ڈبوئی :عبدالقادر

19  جولائی  2019

لاہور( آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ورلڈکپ میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، بولنگ کوچ مشتاق احمد پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے۔ عبدالقادر نے کہا کہ پاکستانی سابق کرکٹرز کا بطور کوچ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ وابستہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،ملک کی محبت کا دم بھرنے والے یہ کھلاڑی جب دوسروں کیلئے کام کرتے ہیں۔

تو ان کی ساری فکرمندی پیشہ ورانہ بقا کیلئے ہوتی ہے،اپنی افادیت ثابت کرنے کیلئے ایسے کام بھی کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں جاتا،مثال کے طور پر ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ کی کمزور ترین ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا۔بعد ازاں کیریبیئنز کی کارکردگی سے یہ ثابت بھی ہوگیا لیکن اپنے پہلے ہی میچ میں بھاری مارجن سے شکست کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،اس ناکامی میں ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کردار اہم تھا، سابق لیگ سپنر پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے،کیریبیئن بولرز کا یہی حربہ انتہائی کارگر ثابت ہوا،بیٹنگ ب￿ژی طرح فلاپ ہونے کے بعد اسی میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان کیلئے رن ریٹ جیسا مسئلہ پیدا ہوا، یوں کہنا چاہیے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، ہمیشہ ہی ایسے مواقع پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والا پاکستان کا کوچنگ سٹاف اس بار بھی سویا رہا۔عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والوں کی اتنی حوصلہ شکنی تو کی جائے کہ ان کو کم از کم پاکستان میں کسی عہدے پر کام کرنے کی اجازت نہ ملے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…