لندن(آن لائن) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن، لارڈز میں کھیلا جائیگا، نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی ہے، نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا میں کیویز ٹیم 2015ءکے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیل چکی ہے تاہم اس میں کینگروز نے اپنی سرزمین پر کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے
نام کیا تھا۔ اس مرتبہ کیویز ٹیم کے پاس دوبارہ یہ موقع آیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر سکیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں تحال آئی سی سی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی۔کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ فائنل میں کوئی بھی حریف ہوا اس کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں فتح پر بہت خوش ہین۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کرینگے۔