بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی !قومی ٹیم کے نئے کپتان کی تقریری ، چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائیگا۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ان سے ملاقات کی جس میں صرف ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بات ہوئی

اور یہ بات قطعاً درست نہیں ہے کہ ان کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ کوچنگ سٹاف کی تقرریاں ان کے چیئرمین بننے سے پہلے کی گئی تھیں اور چونکہ پاکستانی ٹیم گزشتہ ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیلتی آرہی ہے لہٰذا انہوں نے کسی قسم کی تبدیلی کو مناسب نہیں سمجھا تاہم اب ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا جائیگا اور اگلے چار سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے جن میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔احسان مانی کے مطابق یہ توقع کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ ان کے مطابق ٹیم ابتدائی میچوں میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف اچھا نہ کھیل سکی تاہم اس کے بعد اس نے اچھی کارکردگی دکھائی جس سے اندازہ ہوا کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے تاہم اس میں ذہنی پختگی کی کمی ہے جس پر کام ہونا ہے۔احسان مانی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔احسان مانی نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق کی ورلڈ کپ میں موجودگی کوچنگ سٹاف یا ٹیم مینجمنٹ کے کام میں مداخلت کا سبب بنی۔انہوںنے کہاکہ انضمام الحق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران آئے تھے اور انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ تک ان کی آفیشل ڈیوٹی رہی،وہ ایک بہت بڑے بیٹسمین ہیں اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی درخواست کی تھی کہ وہ انضمام الحق کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انضمام الحق اور مکی آرتھر میں مکمل ہم آہنگی رہی۔احسان مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سٹیڈیم کی فضائی حدود میں ایک نجی جہاز سے لہرائے گئے سیاسی بینرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے باضابطہ تحریری شکایت کی ہے۔پاکستانی بورڈ نے یہ جاننا چاہا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز کے دوران سٹیڈیمز نوفلائی زون ہوتے ہیں اور میچوں کے دوران ڈرون کیمرے استعمال ہورہے ہوتے ہیں، تو ایسے میں ایک نجی جہاز سیاسی بینرز کے ساتھ کس طرح فضائی حددو میں آگیا اور اس جہاز کو کس نے چارٹر کیا تھا؟ اس کے علاوہ اس میچ کیدوران سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…