کبھی کبھی ٹیم پر اس قدر منفی باتیں ہوتی ہیں بندہ سوچتا ہے زہر ہی کھالیا جائے ، قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہر محمودبھی دل کی باتیں زبان پر لے آئے

26  جون‬‮  2019

برمنگھم(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار کرکٹ ٹیم پر اس قدر منفی باتیں ہونا شروع ہوجاتی ہے کہ بندہ سوچتا ہے کہ اس سے بہتر ہے زہر ہی کھالیا جائے۔ایجبیسٹن میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اظہر محمود نے کہا کہ کبھی کبھار مثبت رہنا بھی ضروری ہے۔

ہر وقت منفی باتوں سے پلیئرز پر بھی دباؤ آجاتاہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سارے میچز جیتی ہے لیکن ہر ٹیم کا ایک برا دن ضرور آتا ہے، اْمید ہے نیوزی لینڈ کیلئے وہ دن پاکستان سے میچ میں ہو۔ایک سوال پر سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کوئی پلیئر جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، کوشش ہورہی ہے کہ اعتماد بحال کیا جائے، پچھلے میچ میں گراؤنڈ فیلڈنگ اچھی تھی لیکن کیچز ڈراپ ہوگئے۔ایک اور سوال کے جواب میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اس حریف کی طاقت اور کمزوری کا اندازہ ہے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر جاری ہے اور اْمید ہے کہ ٹیم باقی میچز بھی جیتے گی۔ سابق آل راؤنڈر نے عندیہ دیا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر تبدیلی کے ہی میدان میں اترے گی لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، صبح کنڈیشن دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اظہر محمود نے حسن علی کے حوالے سے بات کرتے ہوئیکہا کہ حسن علی سے وکٹیں نہیں لی جارہیں لیکن اْمید ہے کہ وہ جلد بہتر فارم میں آجائینگے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…