اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیستھ ملنگا ورلڈکپ 2019 کے سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں بہترین کارکردگی کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے،سرفرازاحمد سے موازنہ کیاجانے لگا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی) سری لنکن کرکٹر لیستھ ملنگا ورلڈکپ 2019 کے سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں بہترین کارکردگی کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو کیمرے نے اْنہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں اْن کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا گیا۔

ملنگا کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔دیکھتے ہی دیکھتے ملنگا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اْن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی۔کسی صارف نے اْنہیں حاملہ قرار دے دیا،تو کسی نے لکھا لگتا ہے کہ سرفراز احمد ملنگا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ایک صارف نے ملنگا کی 4 وکٹیں لینے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب کھیل میں فٹنس کا کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ایک کرکٹ کے متوالے نے لکھا کہ آپ کو اگر کھیلنا آتا ہو تو آپ بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ بھی بہترین کھیلتے ہیں۔ایک صارف نے تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ملنگا کا موازنہ کراتے ہوئے پوچھا کہ کس کا پیٹ زیادہ بڑا ہے؟واضح رہے کہ آ ئی سی سی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ اپ سیٹ کے بعد شکست دے کر 20رنز سے ہرا تے ہوئے 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔  انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو کیمرے نے اْنہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں اْن کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا گیا۔ ملنگا کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔دیکھتے ہی دیکھتے ملنگا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اْن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…