ٹاؤنٹن (آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے ایسے ریکارڈ بناڈ الے جووسیم اکرم کے پاس بھی نہیں ہے ۔ محمد عامر نے آسٹریلیاکے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین بائولنگ کرکے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بہترین بائولنگ کرنے والے قومی فاسٹ بالر ہونے کااعزاز اپنے نام کیا ، لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے نممبیا کے خلاف 2003کے ورلڈ کپ میں 28رنز دے کر5وکٹیں حاصل کی تھیں،محمد عامرکسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بالر بھی بن گئے ہیں ، 1983کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بالر
ونسٹن ڈیوس نے آسٹریلیا کے خلاف 51رنز دیکر 7وکٹیں حاصل کی تھیں،اس ورلڈ کپ میں بھارت کے کپل دیو نے 43رنز کے عوض5کینگرو بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی،جنوبی افریقہ کے شان پولا ک نے ورلڈ کپ 1999میں 36رنز دیکر آسٹریلیا کے 5بلے باز آٹ کیے تھے، نیوزی لینڈ کے شین بانڈ نے ورلڈ کپ2003میں 23رنز کے عوض6آسٹریلیوی بلے بازوں کا شکار کیا تھا،2015کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے سٹیون فن نے71رنز کے عوض5آسٹریلوی بلے باز پوویلین بھیجے تھے جب کہ اسی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 27رنز کے عوض5کینگرو بلے بازوں کا شکار کیا تھا ۔