جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

آل راؤنڈر شعیب ملک جمعرات کو قومی ٹیم جوائن کرلیں گے

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک (آج)جمعرات کو ٹیم کو ساؤتھمٹپن میں جوائن کریں گے اور دوسرے ون ڈے کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیم جوائن کرنے کے بعد ہفتے کے میچ میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی واپسی جمعرات سے قبل ممکن نہیں ہے اور امکان ہے وہ ہفتے کو ساؤتھمپٹن کے ون ڈے انٹر نیشنل کے موقع پر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ ٹیم انتظامیہ انہیں برسٹل میں 14 مئی کو تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل کھلانا چاہتی ہے اگر وہ فٹ ہوئے تو دوسرے ون ڈے میں انہیں کھلانے کا چانس لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے مکمل راز داری رکھنے والی ٹیم انتظامیہ کے حکام کو اطلاع کی ہے کہ وہ اگلے تین دن میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پی سی بی سے اس بارے میں استفار کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین ہفتے کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب آل راونڈر محمد حفیظ نے پریکٹس شروع کردی ہے، وہ نیٹس پر بیٹنگ کررہے ہیں ،ٹیم انتظامیہ انہیں بھی تیسرے میچ میں کھلانا چاہتی ہے۔ اس سے قبل آصف علی کو بھی آزمایا جائے گا اور ان کے حوالے سے امکانات ہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…