جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

منشیات ٹیسٹ میں ناکامی : انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کی الیکس ہیلز پر سخت تنقید

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے الیکس ہیلز پر منشیات کے ٹیسٹ میں دوسری بار ناکامی کے بعد الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے اقدار کا بالکل خیال نہیں رکھا۔خیال رہے کہ الیکس ہیلز کو دوسری مرتبہ منشیات کے ٹیسٹ میں فیل ہونے پر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی

21 روزہ پابندی کی خبر سامنے آنے کے بعد انگلینڈ نے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر الیکس ہیلز کو کرکٹ سے علیحدہ کیا جائے۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے زور دیا ہے کہ وہ الیکس ہیلز کی پابندی کی تفصیلات کو اپنے قواعد کی وجہ سے عوام میں نہیں لاسکتے۔ایون مورگن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے الیکس ہیلز کی حرکت کی وجہ سے ہمارے ٹیم کے اقدار کو ٹھیس پہنچی ہے، اس سے الیکس ہیلز اور ٹیم کے درمیان بھروسہ بھی ختم ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہفتے کے روز ہم سینئر کھلاڑیوں کے گروہ کے طور پر جمع ہوئے تھے تاکہ اس خبر سے ہماری ٹیم اور ہماری روایات پر پڑنے والے اثرات پر بحث کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام افراد اس بات پر متفق ہوئے کہ الیکس کو اسکواڈ سے نکالا جائے، میں نے یہ بات انگلینڈ کے ٹیم ڈائریکٹر ایشلے گلز سے کہی کیونکہ ہم خود سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکتے تھے، میں صرف چینجنگ روم میں اپنا نظریہ دے سکتا ہوں کہ سب کیسا محسوس کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس سے نمٹ لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…