زیورخ (این این آئی)یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی نیما پر اگلے تین میچوں پر پابندی عائد کردی جبکہ ٹیم کو چیمپیئنز لیگ اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں رواں برس کے سیزن سے باہر ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی کی جانب سے بیان میں کہا کہ نیمار میچ انتظامیہ سے بدتمیزی، ہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے۔27 سالہ فٹ بالر چیمپیئنز لیگ کے اگلے سیزن میں پیرس سینٹ
جرمین کے گروپ اسٹیج کے آدھے سے زائد میچ نہیں کھیل سکیں گے۔خیال رہے کہ نیمار نے فیصلہ کن اضافی انجری ٹائم میں پینالٹی دئیے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے مارکس راشفورڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی تھی۔برازیلین اسٹار نیمار نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے، 4 لوگ ٹی وی کے سامنے سلو موشن میں ری پلے دیکھ کر بھی فٹ بال نہیں سمجھ سکتے۔اطلاعات کے مطابق نیمار پینالٹی دیے جانے کے فیصلے سےغصے میں تھے۔