منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا : اظہر محمود

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں اظہر محمود نے کہا کہ گلین میکسویل بیٹنگ کیلئے آئیں تو ابتدا میں خطرناک انداز میں کھیلتے ہوئے مواقع دیتے ہیں، ان کا کیچ ڈراپ کردیا جائے تو رنز روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہ ریورس اور پیڈل سوئپ سمیت غیر روایتی اسٹروکس کے ساتھ تیزی سے اسکور کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گلین میکسویل اور ایرون فنچ جیسے

بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کیلئے تجربہ چاہیے، جنید خان نے دونوں کے خلاف عمدہ بولنگ کی لیکن محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے۔اظہر محمود نے ایرون فنچ کی عمدہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سرے کاؤنٹی میں ان کے ساتھ کھیل چکا اور اچھی طرح جانتا ہوں کہ اگر فنچ کا بیٹ چل پڑے تو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہ اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ کہاں رکنا اور کہاں جارحانہ انداز اپنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…