کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے لئے ایک مشترکہ جنون ہے : مارگریٹ ایڈمسن

13  مارچ‬‮  2019

لاہور (این این آئی)آسٹریلوی ہائی کمیشن اور کنئیرڈ کالج برائے خواتین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مدد سے لاہور میں لڑکیوں کے لئے ایک کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔گرلز کپ2019 میں چھ اسکولوں اور کھیلوں کے اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں شامل تھیں‘ گورنمنٹ شہدا اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول گلبرگ، سٹی سکول شالیمار کیمپس

اور کنیئرڈ کرکٹ، یونیک کرکٹ اور گیلیکسی سپورٹس ایکیڈمیاں ۔پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن نے شرکت پر اسکولوں کو مبارکباد دی اور کرکٹ کپ کیلئے کنیئرڈ کالج اور پی سی بی کی حمایت کا خیر مقدم کیا ۔محترمہ ایڈمسن نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے لئے ایک مشترکہ جنون ہے۔ آسٹریلیوی ہائی کمیشن کو خوشی ہے کہ ہم کنئیرڈ کالج برائے خواتین اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور کھیل کے ذریعہ صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے اس کپ کی میزبانی کررہے ہیں ۔بچیوں نے تین روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ کوچنگ ٹریننگ میں بھی شرکت کی، جس کا آغاز خواتین کے عالمی دن پہ ہوا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم خاص طور پر خوش ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے کوچز نے شرکت کی۔ ان کوچز نے لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنے، اور مشکلات سے آگے نکلنے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی۔کھیل خواتین اور لڑکیوں کی آوازوں کو بلند کرنے، صنفی مساوات کے رستے میں حائل رکاوٹوں اور منفی خیالات کا مقابلہ کرنے کا ایک طاقتور زریعہ بن سکتا ہے۔ ہر بار جب لڑکیاں گیند پھینکتی ہیں یہ کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرتی ہیں، وہ نہ صرف جسمانی طاقت بلکہ ایک اچھی قیادت اور اسٹریٹجک سوچ کا بھی مظاہرہ کرتی ہیں ۔ کھیلوں کے ذریعے لڑکیوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کا بہتر اندازہ ہوتا ہے جو صنفی مساوات کے لئے بہت ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…