ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت پاکستانی کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی تحریری صورت میں نہیں کراتا تو ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لی جائے : پاکستان

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستانی کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی تحریری صورت میں نہیں کراتا تو اس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لی جائے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویزوں کے اجراء کی پیشگی اور تحریری ضمانت نہ دے تو بھارت سے میگا ایونٹ کی میزبانی واپس لی جائے۔آئی سی سی نے دونوں ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کی ویزوں کی ضمانت سے مشروط کر دی ہے۔بھارت نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2023 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔پاکستان کے اعتراض پر آئی سی سی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ نومبر تک اپنی حکومت سے تحریری یقین دہانی حاصل کر کے آئی سی سی کو بتائے ورنہ آئی سی سی میزبانی کسی اور ملک کو دینے پر غور کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے یہ نکتہ اٹھایا کہ حال ہی میں بھارت نے پاکستان کی شوٹنگ اور اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی دونوں انٹر نیشنل ایونٹس میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔آئی سی سی نے دو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی بھارت کو دے رکھی ہے اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کو ویزوں کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔احسان مانی کے سخت بیان پر آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے رولنگ دی کہ دونوں ٹورنامنٹس سے ایک ایک سال پہلے بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت سے تحریری ضمانت لینا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…